پاکستان میں ٹوئٹر (X) کی سروس بحال کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ٹیکنالوجی ڈیسک) – پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، جسے اب “X” کے نام سے جانا جاتا ہے کی سروس بالآخر بحال کر دی گئی ہے۔ صارفین اب ملک بھر میں پلیٹ فارم تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر کی بندش کے باعث عوامی سطح پر اظہارِ رائے، معلومات کی ترسیل، اور صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے متعدد بار حکومت سے سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سروس کی بندش سیکیورٹی خدشات اور بعض حساس مواد کی روک تھام کے پیشِ نظر کی گئی تھی، تاہم حکومت نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد سروس کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر (X) کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کیا آپ بھی سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پوسٹ شیئر کرتے ہیں؟ امام کعبہ نے خبردار کر دیا
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ یاسر الدوسری نے اپنے خطبہ جمعہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر شدید تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹے یا خریدے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی فتوے اور من گھڑت بیانات معاشرے میں فساد اور علما کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔
شیخ الدوسری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شائع یا شیئر کی گئی ہر بات کا جواب روز قیامت اللہ کے حضور دینا ہوگا۔ انہوں نے ایسے اکاؤنٹس کو خطرناک قرار دیا جو دانستہ طور پر جھوٹ پھیلا کر معاشرتی انتشار پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونز کا غلط استعمال اب لوگوں کو قریب لانے کے بجائے تنہائی، حسد اور ناشکری کو فروغ دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا جعلی زندگیوں اور بے جا تقابل کا ذریعہ بن چکا ہے، جو روحانی و معاشرتی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے۔
امام کعبہ نے جعلی فتوے اور علما کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو اسلام دشمن مہم کا حصہ قرار دیا اور مسلمانوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی۔