— فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ نہتے شہریوں پر حملہ ظلم تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارا دفاعی نظام ملک کی خاطر کھڑا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز گرا دیے، انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ حملوں میں اب تک 26 پاکستانی شہید جبکہ 43 زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج نے بھارتی فوج کے ان بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا اور اب تک بھارت کے 5 طیارے، ڈرون، انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹ کے بٹالین ہیڈ کوارٹر کو تباہ کردیا۔

پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں، ایل او سی پر بھارت کی کئی پوسٹیں تباہ

پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے بھرپور کارروائیوں میں دشمن کی ایل او سی پر کئی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت  کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل  جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا  ہے۔

پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس پر بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور  ہوگئے۔ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی۔ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔

دریں اثنا لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا، جب مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا۔ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں نظر آئی۔

پاکستان  کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے  بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • آج کے عدالتی فیصلے نے آئینی عمارت کو منہدم کردیا، سلمان اکرم راجا
  • پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں، ایل او سی پر بھارت کی کئی پوسٹیں تباہ
  • ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا، محسن نقوی
  • ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی 
  • بھارتی جارحیت کا جواب، پاک فضائیہ نے 3  طیارے گرائے، بزدل کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
  • اب ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ
  • امریکی اڈے ہمارے نشانے پر ہیں، کسی بھی جارحیت پر بھرپور جواب دینگے؛ ایران
  • 24 نومبر کو لاہور کی سڑکوں پر لوگوں کو ڈھونڈتا رہا لیکن کوئی بھی نہیں نکلا، سلمان اکرم راجا