بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی۔
بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے۔
ذرائع کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔
قبل ازیں، بھارتی حملے میں شہید تین پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی حملے کے جواب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈروزن مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی نماز جنازہ
پڑھیں:
حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ
— فائل فوٹووزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم شہدائے سندھ پولیس پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے۔
مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس کے اہلکار اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ1971ء سے اب تک سندھ پولیس کے 2 ہزار 549 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، شہداء میں 4 ایس پی، 1 اے ایس پی اور 22 ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے، صوبائی حکومت نے پولیس شہداء پیکج اور مراعات میں اضافہ کیا ہے، شہید اہلکاروں کے ورثا کو 60 سال کی عمر تک تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شہید کے خاندان کو 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس اور سرکاری رہائش دی جائے گی، شہید اہلکاروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپس اور تعلیمی اداروں میں داخلہ کوٹا بھی مختص ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اسکالرشپ پروگرام میں بھی توسیع دی ہے، دورانِ سروس وفات پر خاندان کو 6 سے 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کا علاج اور قانونی معاونت بھی حکومت سندھ فراہم کرتی ہے۔