ابیٹ آباد کے تاجر کا بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔
ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔
پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔
پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم نہیں چھوڑیں گے، شروع انہوں نے کیا اب ختم ہم کریں گے، پوری قوم دشمن کے مقابلے میں ایک سیسا پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔
پاکستانی شہریوں نے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں نہتے معصوموں پر حملہ کیا مگر ہم ایسا نہیں کریں گے، ہم تمہیں اندر گھس کر ماریں گے۔
پاکستانی عوام نے کہا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کو یہ پیغام دیا کہ تمہارے پاس جلد پہنچنے والے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی عوام
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
مستونگ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز کی کوئیک رسپانس ٹیم پر حملے میں ایک افسر سمیت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی سماء نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں مزید 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جس نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ متعلقہ حکام نے واقعے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Post Views: 5