چین میں “یوم مئی” کی مضبوط کھپت میں دنیا کو مواقع نظر آئے ہیں ، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بیجنگ :چین میں گزشتہ “یوم مئی ” کی تعطیلات زیادہ سفر،مضبوط کھپت،نئے تجربے کی نمایاں خصوصیات کی حامل ہیں. اعداد و شمار کے مطابق ، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ، چین میں 314 ملین ملکی ٹریپس ہوئے جو سال بہ سال 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملکی سیاحوں کے کل سفری اخراجات 180.269 بلین یوآن تک جا پہنچے جو سال بہ سال 8فیصد کا اضافہ ہے۔ ملک بھر میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 6.
ایک طرف ، تکنیکی جدت طرازی کی بدولت چین کے مختلف علاقوں میں ثقافتی سیاحت کی مصنوعات کے معیار کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے ، جو لوگوں کی بڑھتی ہوئی متنوع ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ کھپت کی تجدید پالیسیوں کی “حمایت” سے الگ نہیں ہے.رواں سال کے آغاز سےلیکر اب تک چین کی متعدد پالیسیوں پر عمل درآمد شروع ہوا ، جس کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی ترقی میں کھپت کا حصہ 51.7 فیصد رہا جو پورے گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہے۔ چین کی معیشت کھپت پر منبی ترقی کی طرف منتقل ہونے کے ساتھ ساتھ چین کی بڑی مارکیٹ کے زبردست امکانات اور صلاحیت ظاہر کرتی رہے گی۔چین کی اچھی کھپت دنیا کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ٹرانزٹ ویزا سے استثنیٰ اور روانگی پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کی وجہ سے اب زیادہ سے زیادہ غیرملکی چین آئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ، “یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران چین کے اندرون ملک سفر کے آرڈرز میں سال بہ سال 173 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی ٹیرف وار کے سائے میں چین کی ” یوم مئی ” کی تعطیلات کی اچھی کھپت ، چین کی معیشت کی مضبوط لچک کو اجاگر کرتی ہے۔ “یوم مئی” کی تعطیلات کے آخری دن ، 137 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کی آف لائن نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور متعدد اشارے نے نئے تاریخی ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں۔ چین تعاون کے “دروازے” کو مسلسل وسیع کر رہا ہے اور مشترکہ کامیابیوں کے مواقع پیدا کر رہا ہے – موجودہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران دنیا نے اسے زیادہ واضح طور پر دیکھا ہے۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی تعطیلات کے سال بہ سال یوم مئی چین کی
پڑھیں:
پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے، کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔