چین میں “یوم مئی” کی مضبوط کھپت میں دنیا کو مواقع نظر آئے ہیں ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین میں گزشتہ “یوم مئی ” کی تعطیلات زیادہ سفر،مضبوط کھپت،نئے تجربے کی نمایاں خصوصیات کی حامل ہیں. اعداد و شمار کے مطابق ، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ، چین میں 314 ملین ملکی ٹریپس ہوئے جو سال بہ سال 6.

4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملکی سیاحوں کے کل سفری اخراجات 180.269 بلین یوآن تک جا پہنچے جو سال بہ سال 8فیصد کا اضافہ ہے۔ ملک بھر میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 6.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین کی کھپت کی مارکیٹ تمام پہلوؤں سےتازگی سے بھری ہوئی ہے.

اس کی وجہ کیاہے؟ایک طرف ، تکنیکی جدت طرازی کی بدولت چین کے مختلف علاقوں میں ثقافتی سیاحت کی مصنوعات کے معیار کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے ، جو لوگوں کی بڑھتی ہوئی متنوع ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ کھپت کی تجدید پالیسیوں کی “حمایت” سے الگ نہیں ہے.رواں سال کے آغاز سےلیکر اب تک چین کی متعدد پالیسیوں پر عمل درآمد شروع ہوا ، جس کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی ترقی میں کھپت کا حصہ 51.7 فیصد رہا جو پورے گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہے۔ چین کی معیشت کھپت پر منبی ترقی کی طرف منتقل ہونے کے ساتھ ساتھ چین کی بڑی مارکیٹ کے زبردست امکانات اور صلاحیت ظاہر کرتی رہے گی۔

چین کی اچھی کھپت دنیا کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ٹرانزٹ ویزا سے استثنیٰ اور روانگی پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کی وجہ سے اب زیادہ سے زیادہ غیرملکی چین آئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ، “یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران چین کے اندرون ملک سفر کے آرڈرز میں سال بہ سال 173 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی ٹیرف وار کے سائے میں چین کی ” یوم مئی ” کی تعطیلات کی اچھی کھپت ، چین کی معیشت کی مضبوط لچک کو اجاگر کرتی ہے۔ “یوم مئی” کی تعطیلات کے آخری دن ، 137 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کی آف لائن نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور متعدد اشارے نے نئے تاریخی ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں۔ چین تعاون کے “دروازے” کو مسلسل وسیع کر رہا ہے اور مشترکہ کامیابیوں کے مواقع پیدا کر رہا ہے – موجودہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران دنیا نے اسے زیادہ واضح طور پر دیکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب ملا، اسحاق ڈار چین کا امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا فیصلہ روس کے تمام سماجی حلقے چینی صدر کے دورہ روس کے منتظر ہیں، چینی میڈیا چینی صدر کی فریڈرک مرز کو جرمنی کے چانسلر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ چین اور یورپی پارلیمنٹ کا  بیک وقت باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ، چینی وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین میں یوم مئی

پڑھیں:

پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ کا اعلیٰ عسکری اعزاز، دو طرفہ بحری تعاون مزید مضبوط

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا

ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے اہم ملاقات کی

ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں

ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا

پاک بحریہ کے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ پاک بحریہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا

گولچک نیول بیس کے دورے کے موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کیا

نیول چیف نے ترکش جہاز سمیت متعدد نیول تنصیبات کا دورہ کیا اور مصطفٰی کمال اتاترک کے مزار پر پھول رکھے

سربراہ پاک بحریہ کے دورہ ترکیہ سے دونوں برادر ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار کے مواقع دے رہے ہیں، شہباز شریف
  • بڑھتی آبادی معیشت کے لیے چیلنج، نوجوان اور خواتین کو مواقع دیے جائیں، وزیراعظم
  • گاؤں یو چھون کی بیس سالہ تبدیلیاں: “دو پہاڑوں” کے تصور کی چینی دانش مندی اور عالمی اہمیت
  • پاکستان و امریکا کے تعلقات مضبوط اور دیرپا ہیں: مریم نواز
  • چین کی آزاد تجارتی بندرگاہ میں پاکستانی کاروباری شخصیت کے لئے بھرپور مواقع
  • پاکستان یورپی یونین کے مضبوط تعلقات عالمی سلامتی کیلئے اہم ،  زرداری  
  • چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستانی سیٹلائٹ کی روانگی اہم سنگ میل ہے، چینی میڈیا
  • چینی کی قیمتیں بڑھنے سے مٹھائی بھی مہنگی ہوگئی
  • محمود خان اچکزئی ہمارے بڑے ہیں جتنی سخت باتیں کریں برا نہیں مناؤں گا، اعظم نذیر تارڑ
  • پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ کا اعلیٰ عسکری اعزاز، دو طرفہ بحری تعاون مزید مضبوط