بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کی مزید2پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سفید جھنڈا لہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

مظفر آباد (سب نیوز)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی موثر اور بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سانگھڑ پوسٹ (چری کوٹ سیکٹر)سمیت کئی مقامات پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے 2 پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے اور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے دونوں پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکے۔
سکیورٹی ذرائع نے کے مطابق بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔
بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی مزید 2 پوسٹس کو تباہ کیا، ایل او سی پر کوٹ کٹھیرہ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کردی گئی جبکہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گول ٹیکری پوسٹ بھی تباہ کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہیں۔
اس سے قبل بھی بھارتی فوج نے وادی لیپہ ، چورا کمپلیکس اور چکوٹھی سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرایا تھا، جسے جنگی اصولوں کے تحت شکست تسلیم کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی موثر جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، آئینی بینچ تشکیل عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، آئینی بینچ تشکیل بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند پاک بھارت کشیدگی، جے ایف 17تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر آرمی ایکٹ کی اصل شکل میں بحالی، جسٹس مندوخیل و جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سفید جھنڈا لہرا بھارتی فوج نے

پڑھیں:

دفاعی معاہدہ: پی سی اے اے ہیڈکوارٹر پر سعودی پرچم لہرا دیا گیا

—فائل فوٹوز

پاکستان سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم کے ساتھ سعودی پرچم لہرا دیا گیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوجی طاقت اور سعودی مالی وژن سے خلیج کی سلامتی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس کا مرکز سعودی عرب و پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری ہے۔

پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے: سعودی اعلیٰ عہدیدار

سعودی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے۔

گزشتہ روز ریاض میں ہونے والے تاریخی معاہدے کے تحت کسی بھی ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

سعودی عرب اور ایٹمی طاقت پاکستان کے درمیان ریاض میں جامع دفاعی معاہدہ ہو گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک سعودی ’اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 1965 جنگ کا 21واں روز؛ ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فتح کیسے حاصل کی؟
  • جنگ ستمبر کا 21 واں روز: سیالکوٹ میں ٹینکوں کی لڑائی میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح رہی
  • کراچی: گارڈن میں گٹر کی صفائی کیلئے جانے والے 3 خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
  • فتنۃ الہندوستان کا آپریشنل کمانڈر افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
  • ایف بی آر کا دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف
  • جنگ ستمبر 1965 کا 20 واں روز
  • دفاعی معاہدہ: پی سی اے اے ہیڈکوارٹر پر سعودی پرچم لہرا دیا گیا
  • سعودی وزیر خارجہ کا ایران سے رابطہ، پاکستان کیساتھ معاہدے سے آگاہ کیا