بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب، پاک فوج نے ایل او سی پر منڈل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے، لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا
کاشغرـ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے، کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔(جاری ہے)
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ارومچی سے کاشغر پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔\932