راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کی ہدایات کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے خصوصی اپیل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے, برٹش کونسل پاکستان
— فائل فوٹوبرٹش کونسل پاکستان نے تمام امتحانات کے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
برٹش کونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر بیان جاری کرتے ہوئے برٹش کونسل پاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اگر کوئی تبدیلی ہوگی تو اس حوالے سے تمام طلبہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔
برٹش کونسل پاکستان کے مطابق اگر کسی طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے یا کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم اپنے اسکول سے یا پرائیویٹ امیدوار ہمارے کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر ہونے والے حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے اسلام آباد سمیت پورے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔