آپریشن سندور کے بعد بھارتی ریاست اترپردیش میں ریڈ الرٹ، 19 اضلاع میں بلیک آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اترپردیش کے 19 اضلاع سمیت 244 اضلاع میں موک ڈرل کی جائے گی۔ اس دوران ہدایات دی گئی ہیں کہ جنگ جیسی صورتحال میں سائرن بجنے پر لوگوں کو کیا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے "آپریشن سندور" کے تحت پاکستان پر میزائل حملے کردئے اور وہاں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعوا کیا ہے۔ بھارتی فوج کے "آپریشن سندور" کے بعد ریاست اترپردیش میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی پرشانت کمار نے یوپی پولیس کے تمام یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دفاعی یونٹوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے اہم مقامات کی حفاظت کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔ آج اترپردیش کے 19 اضلاع سمیت 244 اضلاع میں موک ڈرل کی جائے گی۔ اس دوران ہدایات دی گئی ہیں کہ جنگ جیسی صورتحال میں سائرن بجنے پر لوگوں کو کیا کرنا چاہیئے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزارت داخلہ نے عام لوگوں کو جنگ کی صورت میں بدھ 7 مئی کو ملک بھر میں موک ڈرل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ڈی جی پی نے لکھا کہ "آپریشن سندور" کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کی کارروائی کے پیش نظر، اترپردیش میں ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اترپردیش پولیس کی تمام فیلڈ یونٹوں کو دفاعی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے اور اہم تنصیبات کی حفاظت کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اترپردیش پولیس چوکس ہے، ریاست کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لuے ہر طرح کے وسائل سے لیس اور تیار ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن، 75 افراد، 15 گھروں اور 5 دکانوں کو چیک کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی سٹی زون کی سپر وژن میں آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کے دوران گھروں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ 40 موٹر سائیکلوں اور 30 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔