پاکستان کے خلاف پروپیگندٓ کرنے والے یو ٹیب چینل بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان کی ٹہلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کرنے پر پاکستان کے خلاف پروپیگندٓ کرنے والے یو ٹیب چینل بند کر دیئے۔
پی ٹی اے نے آج پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈا میں ملوث بھارت کے16یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔
پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق بھارت کے 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔ یوٹیوب چینلز، ویڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ میٹنگ میں نوجوان اوپنر صائم ایوب کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر غور کیا گیا اور انہیں اوپننگ سے ہٹا کر چوتھے نمبر پر کھلانے کا امکان ہے تاکہ ان کی بیٹنگ تکنیک زیادہ مؤثر ثابت ہو۔
دبئی میں بھارت کے میچ سے قبل چئیرمین @MohsinnaqviC42 کی پاکستانی کرکٹرز سے آئی سی سی اکیڈمی میں ملاقات، اتوار کو مشکل مشن کی تکمیل میں مصروف پاکستانی کرکٹ ٹیم بدلہ لینے کے لئے پرعزم pic.twitter.com/lO3sVVStH2
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) September 20, 2025
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی قومی کھلاڑیوں سے اکیڈمی میں ملاقات کی، اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے عزم کا اظہار کیا کہ بھارت سے سابقہ میچ میں شکست کا بدلہ جیت کی صورت میں لیں گے۔
دوسری جانب حسن نواز کو ڈراپ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مڈل آرڈر میں استحکام لایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، سپر فور میں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟
فاسٹ بولنگ کے شعبے میں تجربہ کار شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر انحصار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ ہائی وولٹیج مقابلہ کل (اتوار) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیا کپ بدلہ بھارت پاکستان پی سی بی حکمت عملی محسن نقوی