چین کا امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
چین کا امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ سوئس حکومت کی دعوت پر 9 سے 12 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے اور سوئس رہنماؤں اور متعلقہ شخصیات سے بات چیت کریں گے۔ سوئٹزرلینڈ میں قیام کے دوران حہ لی فنگ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی معاملات کے چینی رہنما کی حیثیت سے امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ سے بات چیت کریں گے۔ 12 سے 16 مئی تک حہ لی فنگ فرانس جائیں گے جہاں وہ فرانس کے ساتھ دسویں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
اسی روز چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکا اقتصادی اور تجارتی بات چیت کے حوالے سے کہا کہ حال ہی میں امریکا نے مختلف چینلز کے ذریعے چین کو معلومات پہنچانے کی پہل کی اور چین کے ساتھ محصولات سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ چین نے امریکی معلومات کا بغور جائزہ لیا۔ عالمی توقعات، چین کے مفادات اور امریکی صنعت اور صارفین کی اپیل کا مکمل خیال رکھنے کے بعد، چین نے امریکا کے ساتھ بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا.
چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ سوئٹزرلینڈ کے اپنے دورے کے دوران امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ سے بات چیت کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انصاف اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کے تحفظ کے حوالے سے چین کا موقف مستقل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ چین اپنے اصولی موقف اور بین الاقوامی انصاف کی قیمت پر کوئی بھی معاہدہ طے نہیں کرےگا۔ اگر امریکہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنے غلط طرز عمل کو درست کرنا ہوگا اور فریقین کے خدشات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تسکین سے امن نہیں آتا اور رعایت کا احترام نہیں کیا جاتا۔ چین یکطرفہ تحفظ پسندی اور تسلط پسندانہ غنڈہ گردی کے خلاف کام کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس کے تمام سماجی حلقے چینی صدر کے دورہ روس کے منتظر ہیں، چینی میڈیا روس کے تمام سماجی حلقے چینی صدر کے دورہ روس کے منتظر ہیں، چینی میڈیا چینی صدر کی فریڈرک مرز کو جرمنی کے چانسلر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ چین اور یورپی پارلیمنٹ کا بیک وقت باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ، چینی وزارت خارجہ چین اور یورپی یونین جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بات چیت کرنے اقتصادی اور حہ لی فنگ کا فیصلہ چینی صدر کریں گے کے ساتھ چین کے
پڑھیں:
چینی کمپنی نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے
چینی کمپنی Xinning Enterprise نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ صنعتی و تجارتی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یہ اقدامات گوادر پورٹ کو ایک علاقائی ٹرانز شپمنٹ مرکز کے طور پر ترقی دینے، صنعتی منصوبوں کا آغاز، فری زون کی بہتر مینجمنٹ اور کچھ صنعتوں کی منتقلی کو شامل کرتے ہیں۔
چینی وفد کی فیڈرل وزیر میرے ٹائم کے ساتھ ملاقات کے دوران گوادر کو عالمی میری ٹائم صنعتی حب میں بدلنے کے سرکاری عزم پر بھی بات چیت ہوئی۔
اشتہار