رافیل طیاروں کی تباہی؛ جے ایف 17، جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک فضائی کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی کے حصص میں اچانک اضافہ ہوگیا۔
گزشتہ شب بھارتی فضائی نے اپنی حدود سے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جس میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا۔
بھارتی حملے کے جواب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈروزن مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل تھا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز میں 18.
دوسری جانب، بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
ورپی اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہوگئے ہیں، جسے تجزیہ کار بھارتی فضائیہ کی رافیل طیاروں میں ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔
رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کیے جاتے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنانے والی کے شیئرز
پڑھیں:
رافیل طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز گر گئے
رافیل طیارہ ساز فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے۔
رافیل لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جہاز اور 1 ڈرون مار گرائے۔
پاک فضائیہ نے جو 6 بھارتی طیاروں کو مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔
Post Views: 5