عالمی برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر جوابدہ بنائے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اور بے باک رویے پر جوابدہ بنائے۔
شفقت علی خان، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو حالیہ بھارتی حملوں پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں حملے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیے بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، اسحاق ڈار
بھارت نے جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی جارحیت نے علاقائی امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈالا۔
نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے بھارتی دعوؤں کہ حملے مبینہ دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئےکو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔
مزید پڑھیں ہم نے بھارت کے ایک ارب ڈالر مالیت کے جنگی جہاز مار گرائے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام حملے کے ساتھ پاکستان کو جوڑنے کے حوالے سے کوئی معتبر ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت نے ایک بار پھر دہشتگردی کے بہانے ایک من گھڑت بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کی۔
اسحاق ڈار نے اظہار افسوس کیا کہ بھارت نے عالمی برادری کی بار بار کی اپیلوں کو نظرانداز کیا اور تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اور بے باک رویے پر جوابدہ بنائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاک بھارت کشیدگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاک بھارت کشیدگی اسحاق ڈار کہ بھارت
پڑھیں:
بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے: لیاقت بلوچ
فوٹو: فائلنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی و سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی نسل پرستی پر سکوت اور بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔
دوسری جانب انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنخواہ دار اور پینشنرز پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرے۔