پاکستان اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حملہ کرے گا، انٹرنیشنل میڈیا کی تہلکہ خیز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی طرف سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بھارت کو ردعمل دینے کی توقع کی جاسکتی ہے اور یہ مؤقف سیاسی قیادت کے تمام حلقوں کی جانب سے دہرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کسی بھی بلا اشتعال جارحیت پر ملک کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور بھارت کو یہ واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ روایتی جنگی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔ پاکستان بھارت کے حملے کو اس کی حکومت کی جانب سے ایک فوجی جارحیت تصور کرتا ہے، لہٰذا وہ بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔
بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور دیگر حکام کی جانب سے بھی پرجوش تقاریر سامنے آئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کوئی شواہد فراہم نہیں کیے جن سے یہ ثابت ہو سکے کہ اس نے دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے حملے مساجد اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مترادف تھے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو مؤثر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت خود امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ۔
قرارداد 2788 کے تناظر میں تنازعات کے پرامن حل پر مباحثے کے دوران پاکستان مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے حق جواب میں کہا کہ ایک وفد نے تنازعات کے پُرامن حل پر ہونے والی بحث کو حقائق مسخ کرنے، انکار اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔
پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ؛ بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت خود جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں لے کر آیا تھا، مگر آج اسی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔ قراردادوں کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی۔
قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔ ایک طرف سیاسی آزادی ہے، دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے بے اعتنائی کا مظہر ہے۔
پاکستانی مندوب نے حق جواب میں کہا کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے؛ ہزاروں بے گناہ شہریوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد حقیقی ہے۔
قونصلر صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک علاقائی حدود سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کیس اس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ بھارت میں ہندوتوا پر مبنی انتہا پسند نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کا رنگ دے دیا ہے، جبکہ اقلیتیں امتیازی سلوک اور جبر کا سامنا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اشتعال انگیزی اور جارحیت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا اور تنازعات کے پُرامن حل کو ترجیح دی۔ جنوبی ایشیا میں امن کا راستہ انکار یا ہٹ دھرمی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری سے ہو کر گزرتا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ قرارداد 2788 پر اس کی روح اور متن کے مطابق عمل کرے، اپنے معاہداتی وعدے پورے کرے اور جموں و کشمیر تنازع کے پُرامن حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے۔