اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 ) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور اور کراچی فضائی حدود بحال کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلا خوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں.

(جاری ہے)

پی اے اے کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے.

دوسری جانب بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکے، ملک بھر میں معمولاتِ زندگی بھرپور طریقے سے رواں دواں ہیں، شہریوں کے جوش و جذبے اور ہمت و حوصلے آسمان کو چھو رہے ہیں، وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں بہاولپور میں بھارتی جارحیت کے باوجود عوام نے حملے کا نشانہ بننے والی مسجد میں نماز فجر ادا کی ہے.

بھارت کے رات گئے مرید کے میں مسجد پر کئے جانے والے بزدلانہ حملے کے بعد بھی علاقہ مکینوں کے حوصلے بلند ہیں، صبح ہوتے ہی اپنے کام کاج میں مصروف ہیں اور دکانیں کھول لی ہیں، زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دل میں کوئی خوف نہیں، بلکہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پر عزم ہیں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں.

بھارت کی جانب سے بزدلانہ جارحیت نے عوام کے حوصلے مزید بڑھا دئیے کراچی کے شہری پرجوش ہیں اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں بھارتی حملے کے بعد لاہور میں معمولات زندگی رواں دواں ہے، تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں اور عوام کے حوصلے بلند ہیں ملک پر بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے کے باوجود پشاور میں کسی قسم کا خوف و ہراس نہیں، پشاور کے شہریوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کو عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے کا عزم کا اظہار کیا، کئی شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی جانب سے رواں دواں کے حوصلے کا اظہار پاک فوج

پڑھیں:

کرم کے لاکھوں عوام کئی ماہ سے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

تحریک تحفظ آئین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں اور خواتین کی گرفتاریاں عوام کی آواز دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پارا چنار کا راستہ مکمل طور پر غیر محفوظ ہے۔ دہشتگر نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت کی جانب سے عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بی این پی، پشتونخوا میپ، پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں اور خواتین کی گرفتاریاں عوام کی آواز دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ فارم 47 کے تحت بنائی گئی جعلی حکومت عوامی رائے سے خائف ہے اور عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کرم کے لاکھوں عوام گذشتہ کئی ماہ سے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، جبکہ پارا چنار کا راستہ عوام کے لئے مکمل طور پر غیر محفوظ ہو چکا ہے، جہاں دہشت گردوں کی جانب سے روزانہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے بزدلانہ حملوں پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں
  • پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال؛ پی اے اے
  • لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال
  • لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند، اسلام آباد اور کراچی کی بحال
  • بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال
  • لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال، نوٹم جاری
  • لاہور اور کراچی کے لئے فضائی حدود بحال
  • کرم کے لاکھوں عوام کئی ماہ سے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محکمہ خارجہ تمام ممالک کیلئے سفری ہدایات باقاعدگی سے اپڈیٹ کرتا ہے، ترجمان امریکی سفارتخانہ