بھارت آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے۔
عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے پانچ طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، پوری قوم کو ناز ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے یہ برتری حاصل کی ہے بھارت سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا، ہم نے بھارت کے جنگی جہاز گرائے، کسی شہری کو ٹارگٹ نہیں کیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا، بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عطا تارڑ
پڑھیں:
لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
فائل فوٹولاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار اہلکاروں کے موبائل فون قبضے میں لے کر ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔