بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔

اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق “سائبر شروکھا آردیش 2025” کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

خبر دار،  پاکستان پر بڑا سائبر حملہ جاری، عوام کو مشکوک ویب لنکس نہ کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سائبر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان اس وقت ایک بڑے پیمانے پر سائبر حملے کی زد میں ہے۔ عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب لنک پر کلک نہ کریں کیونکہ یہ سائبر حملے کا حصہ ہو سکتا ہے۔

اوپن سورس انٹیلیجنس (OSINT) اور "ایکس اے پی ٹی ڈیٹیکٹرز" کی رپورٹس کے مطابق پاکستان پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ جاری ہے۔ حملے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا، حساس معلومات چرانا اور ڈیجیٹل نظام کو متاثر کرنا ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے میسج، ای میل، یا سوشل میڈیا پوسٹ میں موجود لنکس پر بغیر تصدیق کے کلک کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ لنکس وائرس، ڈیٹا چوری یا مالی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔حکومتی ادارے، بالخصوص نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی بورڈ (NTISB) اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوری ردعمل کے لیے تیار ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک لنکس سے دور رہیں،سوشل میڈیا پر افواہیں نہ پھیلائیں، سائبر سیکیورٹی ایجنسیز کے آفیشل چینلز سے رہنمائی حاصل کریں،سائبر حملوں کے اس دور میں ڈیجیٹل ہوشیاری اور ذمہ داری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ،نوٹم جاری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خبر دار،  پاکستان پر بڑا سائبر حملہ جاری، عوام کو مشکوک ویب لنکس نہ کھولنے کی ہدایت
  • پنجاب، پختونخوا اور بلوچستان میں گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری
  • پنجاب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے لیے بارش کی خوشخبری
  • پاکستانی حملے کا خوف، عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان
  • کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری، 900 کے بجائے 1600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائیگی، سیکرٹری پاور ڈویژن
  • بنگلہ دیش کے عوام کا پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار
  • پہلگام فالس فلیگ کیخلاف بنگلہ دیشی عوام کی پاکستان کے حق میں ریلی
  • مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، گھی سستا ہو گیا
  • پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بنگلا دیشی اسکواڈ کا اعلان