لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس  ہوا۔ جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر  بریفنگ دی گئی۔ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ  نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دی۔ 1100-ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء  پر اتفاق کیا گیا۔ ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کر لی۔ اور عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای ٹیکسی سکیم میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ  نے پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔ دوسری جانب  مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ جدید ترین طبی آلات خریدنے اور مریضوں کی ضرورت کے پیش نظر طبی آلات ترجیحاً فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ کے تمام پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا۔  نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سکول آف پیرامیڈیکس بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سرجیکل، آرتھو پیڈک، میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنے گا۔ مریم نواز نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال پراجیکٹ کی چھ ماہ میں تکمیل کی ہدایت کی اور زیرتکمیل ہیلتھ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔  ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال کی تکمیل کے لئے فنڈز کے اجراء  کی ہدایت کی اور چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کے لئے بہترین ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جاری اور نئے پراجیکٹس پر مکمل بریفنگ دی گئی۔  مریم نواز نے کہا کہ60فیصد سے زائد مکمل پراجیکٹ کی جلد تکمیل پر توجہ دی جائے۔ ہیلتھ پراجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ لاگت بھی بڑھ جاتی ہے۔ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو دھماکے کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔  7 شہید سکیورٹی اہلکاروں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ میزائل حملے کی مذمت کی ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کی ہدایت کی کیا گیا کے لئے

پڑھیں:

کم از کم تنخواہ میں اضافہ، صنعتی ورکرز کےلیے مفت گھروں کا اعلان

ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ نے کم از کم تنخواہ میں اضافے اور صنعتی ورکرز کےلیے مفت فلیٹس کی منظوری دیدی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کیلئے1220 فلیٹس دینے کی منظوری دیدی گئی، لیبرکمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوبذریعہ قرعہ اندازی فلیٹس ملیں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ صنعتی ورکرز کیلئے مزید3ہزار فلیٹس بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا۔

 اجلاس میں ہنرمند، نیم ہنرمند اور دیگر102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50،50ہزارروپے انعام کا اعلان کردیا۔ کابینہ نےطوفانی بارشوں کےبعد سیلاب کےدوران ریلیف کارروائیوں پرریسکیو 1122کو سراہا۔
 
 

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

متعلقہ مضامین

  • کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے؟ بڑا اعلان ہوگیا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ ٹرین میں تجرباتی سفر
  • اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر
  • پنجاب کابینہ: دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازم کی بیوہ کو تاحیات پنشن، پانچویں، آٹھویں کا سرکاری امتحان ہو گا
  • پنجاب کابینہ اجلاس؛ کم از کم میں اضافہ، صنعتی ورکرز کیلئے مفت فلیٹس کی منظوری
  • پنجاب کابینہ کی بیوہ کوتاحیات پنشن، 5ویں،8ویں کاامتحان سرکاری سطح پر لینےسمیت اہم اقدامات کی منظوری
  • کم از کم تنخواہ میں اضافہ، صنعتی ورکرز کےلیے مفت گھروں کا اعلان
  • والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش