کراچی:

سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔

ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر رہے انکے خلاف سخت ایکشن ہوگا

زاہد حسین شر نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوامی شکایات پر اتھارٹی کے سیکشن 23(4) کے تحت اس معاملے کا نوٹس لیا ہے، اس سنگین خلاف ورزی پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لانے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز نے بتایا کہ متعلقہ کاروباری اداروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اس خلاف ورزی کو بند کریں، ریسٹورانٹس کے مالکان کو ذاتی طور پر یا اپنے مجاز نمائندے کے ذریعے اتھارٹی کے دفتر میں حاضر ہو کر اس نوٹس کا جواب دیں۔

میر شاہنواز نے کہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صارفین کو ادائیگی کے مختلف طریقے فراہم کرنا کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کریڈٹ کارڈ کے خلاف

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم میں بلڈنگ افسران کی موجیں ہی موجیں

نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت کا ذمہ عاطف شیروانی نے اٹھا لیا
سیکٹر 5A1پلاٹ نمبر L802اور R123پرغیر قانونی بالائی منزلوں کی تعمیرات
وسطی میں جاری جعلی آپریشن میں بھی انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی دے دی گئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت بلڈنگ افسران کی موجیں ہی موجیں لگ گئی ہیں۔ بلڈرز و بیٹر مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر کے بلڈنگ افسران کو غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی مکمل چھوٹ دی جا رہی ہے جسکا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی بھی دے رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی میں سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاطف شیروانی کا نام سامنے آیا ہے ۔موصوف نے کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کروا رکھی ہیں جس کی واضح مثال نارتھ کراچی سیکٹر 5A1میں پلاٹ نمبر L802 اور R123کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر انہدام نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی بھی نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔جاری غیر قانونی تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ کیخلاف بڑا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کا بھارتی جارحیت کیخلاف کل ’’یوم عزم‘‘ منانے کا اعلان
  • برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں بھارتی جارحیت کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں، برطانوی حکومت کی تائید
  • سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم میں بلڈنگ افسران کی موجیں ہی موجیں
  • کراچی: ملزم عبید کے ٹوکی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت، اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز کو نوٹس
  • وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ
  • کراچی: شہری کو اغواء کرکے رقم لینے پر 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد پر مقدمہ
  • آئی جی سندھ کا پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف ایکشن، 50 اہلکار معطل
  • غیر قانونی طور پر تیار شدہ سگریٹ و دیگر اشیاء کی خرید وفروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے؛ وزیراعظم