اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے تہذیبوں کے اتحاد کے سربراہ اور سپین کے سابق وزیر خارجہ میگیل آنخل موراتینو کو اسلاموفوبیا (مسلم مخالفت) کے خلاف ادارے کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 'اسلاموفوبیو کا مقابلہ کرنے کے اقدامات' کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی تھی۔

اس قرارداد میں دیگر باتوں کے علاوہ اس مسئلے پر اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کی سفارش بھی شامل تھی اور حالیہ تعیناتی اسی قرارداد کے تحت عمل میں آئی ہے۔ Tweet URL

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میگیل موراتینو تہذیبوں کے اتحاد کی سربراہی بھی کام جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہیں یہ دہری ذمہ داری سونپے جانے کا مقصد اس معاملے میں موجودہ صلاحیتوں اور وسائل سے فائدہ اٹھانا اور ان کی نئی ذمہ داریوں سے جنم لینے والے اہداف کو اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے عہدے کے ساتھ ضم کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے ساتھ کام

میگیل موراتینو 2019 سے تہذیبوں کے اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے مختلف تہذیبوں، ثقافتوں اور مذاہب کے مابین مکالمے میں رابطہ کاری اور بات چیت کے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت سے اس اتحاد کے کردار کو مضبوط کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ میگیل موراتینو نے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں اور بالخصوص 2004 تا 2010 سپین کے وزیر برائے خارجہ امور و تعاون کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔ اس دوران ان کا ملک نے سلامتی کونسل کی صدارت اور یورپی سلامتی و تعاون کی تنظیم، کونسل آف یورپ اور کونسل آف یورپی یونین کا سربراہ بھی رہا۔

کثیرالفریقی نظام کے داعی

وزیر خارجہ کی حیثیت سے انہوں نے موثر کثیرفریقی طریقہ ہائے کار، تہذیبوں کے اتحاد اور گروپ آف فرینڈز آف یو این ریفارم کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے نظام میں ترقی، طبی نگہداشت اور خواتین سے متعلق اختراعی پروگرام تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور ادارے کو مہیا کی جانے والی ترقیاتی مدد میں اپنے ملک کے حصے کو بڑھایا۔

میگیل موراتینو نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد سپین کی پارلیمنٹ کا رکن رہتے ہوئے بھوک اور غربت کے خلاف بین الاقوامی اقدامات پر توجہ مرکوز رکھی اور غذائی تحفظ اور خوراک کے حق کو فروغ دینے کے لیے کام کیا۔

انہوں نے گلوبل ڈرائی لینڈ الائنس کے رکن کی حیثیت سے 2012 میں غذائی تحفظ کے بین الاقوامی معاہدے کے علاوہ گلوبل ڈرائی لینڈ الائنس کے عالمی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔

نمایاں سفارتی کردار

وہ اپنے سفارتی کیریئر میں سپین کی وزارت خارجہ امور کی جانب سے شمالی افریقہ میں نائب ڈائریکٹر جنرل (1987 تا 1993)، عرب دنیا کے ساتھ تعاون سے متعلق ادارے کے ڈائریکٹر (1991 تا 1993) اور افریقہ و مشرق وسطیٰ کے لیے خارجہ پالیسی کے ڈائریکٹر جنرل (1993 تا 1996) رہ چکے ہیں۔

1996 میں اسرائیل کے لیے سپین کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد یورپی یونین نے انہیں مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا۔

انہوں نے 2003 تک اس عہدے پر کام کیا۔ اس دوران انہوں نے عرب۔ اسرائیل بات چیت کو فروغ دینے کے لیے امن معاہدوں کے فروغ اور متعلقہ عملدرآمدی اقدامات کو آگے بڑھایا۔

میگیل موراتینو نے سپین کے شہر میڈرڈ کی کمپلوٹینس یونیورسٹی سے قانون اور سیاسیات اور اس کے بعد سپینش ڈپلومیٹک انسٹیٹیوٹ سے سفارتی مطالعے میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ وہ ہسپانوی، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تہذیبوں کے اتحاد اقوام متحدہ کے کی حیثیت سے انہوں نے سپین کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

دبئی اسلامی بینک پاکستان نےمحمد علی گلفراز کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (ڈی آئی بی پی ایل) دبئی اسلامک بینک متحدہ عرب امارات (ڈی آئی بی) کی مکمل ملکیتی ماتحت کمپنی ہے، جس نے جناب محمد علی گلفراز کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 جناب گلفراز ایک بین الاقوامی بینکاری ایگزیکٹو ہیں جو برطانیہ، یورپ اور پاکستان میں کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکاری، حکمت عملی، رسک مینجمنٹ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں 25 سال سے زیادہ کا بین الاقوامی اور مقامی  تجربہ رکھتے ہیں۔



دبئی اسلامی بینک پاکستان لمٹیڈ میں شمولیت سے قبل جناب گلفراز بینک آف خیبر کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں انہوں نے بڑے ڈیجیٹل، گورننس اور آپریشنل ٹرانسفارمیشن اقدامات کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

ان کے عالمی بینکاری کے سفر میں میزوہو کارپوریٹ بینک (لندن، برطانیہ) میں ایک دہائی سے زیادہ شامل ہے، جہاں انہوں نے برطانیہ، آئرلینڈ اور نارڈک ممالک کے لئے کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکاری کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے بینک آف امریکہ (لندن، برطانیہ) کے ساتھ 12 سال سے زیادہ وقت گزارا، گلوبل کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ میں پرنسپل کے عہدے تک پہنچے۔ مزید برآں ، انہوں نے فوجی فاؤنڈیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ، جہاں انہوں نے کمپنیوں کے وسیع پورٹ فولیو میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور بورڈ کی مصروفیات کی نگرانی کی۔



اپنے نئے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب گلفراز نے کہا: "دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے، جو ایک مضبوط اور متحرک گروپ کا حصہ ہے جو دنیا کا سب سے ترقی پسند اسلامی مالیاتی ادارہ بننا چاہتا ہے۔ میں جدت طرازی اور صارفین کی توجہ کے کلچر کے ذریعے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے بینک کی مضبوط بنیادوں کو آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔



جناب گلفراز کیڈٹ کالج حسن ابدال کے سابق طالبعلم ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس سے اکنامکس میں بی اے اور ایگریکلچرل و مینیجرئیل اکنامکس (فنانس) میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے لندن، ٹوکیو اور سان فرانسسکو میں متعدد پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز بھی مکمل کیے ہیں۔

 یہ تقرری ڈی آئی بی پی ایل کی قیادت کو مضبوط بنانے، جدت طرازی کو فروغ دینے اور پاکستان کے اسلامک فنانس سیکٹر میں اسٹریٹجک ترقی کے عزائم کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میگوئل آنخیل اسلاموفوبیا کیخلاف اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مقرر، پاکستان کا خیر مقدم
  • امریکہ یمنی عوام کیخلاف صیہونی جارحیت میں برابر کا شریک ہے، اسماعیل بقائی
  • پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا
  • پاکستان  جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اقوام متحدہ کو مراسلہ
  • صدر آصف علی زرداری کا روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب سے خطاب
  •  عالمی برادری فوری طور پر بھارت کو جارحیت سے روکے ، پاکستان نے اقوام متحدہ کی ثالثی کی حمایت کردی
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، مسئلہ کشمیر کو مرکزی حیثیت حاصل
  • اقوام متحدہ کا ’پاکستان-بھارت مسئلہ‘ پر بند کمرہ اجلاس، فوجی تصادم سے بچاؤ پر زور
  • دبئی اسلامی بینک پاکستان نےمحمد علی گلفراز کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا