10 دن میں امریکا کا دوسرا جدید فوجی طیارہ گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی بحری بیڑے "یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین" پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک F/A-18F سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ ہو گیا۔
پینٹاگون کے مطابق، یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب طیارے کا لینڈنگ ہک "وائر" کو پکڑنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں طیارہ کنٹرول سے باہر ہو کر سمندر میں جا گرا۔ دونوں پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو گئے اور معمولی زخمی حالت میں ریسکیو کر لیے گئے۔
یہ 10 دن کے دوران اسی طیارہ بردار جہاز سے گرنے والا دوسرا F/A-18 طیارہ ہے۔ اس سے قبل 28 اپریل کو ایک F/A-18E طیارہ اس وقت گر گیا تھا جب ہینگر میں عملہ اسے کھینچتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھا۔
پینٹاگون کے مطابق ہر F/A-18F طیارے کی قیمت تقریباً 67 ملین ڈالر ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ لینڈنگ سسٹم کی خرابی کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک فضائیہ کی کارروائی میں رافیل طیارے تباہ؛ فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے زیر استعمال 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوگئے جس کے باعث طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز گرگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے یہ رافیل طیارے فرانس سے خریدے تھے تاجہ اس کے فضائی بیڑے میں جدید ترین طیاروں سے طاقت میں اضافہ ہو۔
تاہم پاکستان پر بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے زیر استعمال 3 رافیل طیارے تباہ ہوگئے۔
جس کے بعد یہ طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز گر گئے اور اس میں 1.64 فیصد کمی واقع ہوئی۔
حالانکہ اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل طیارے خریدے تھے جن کی مالیت 630 ارب روپے (7.4 بلین ڈالر) تھی۔
بھارت کو ایک رافیل طیارہ 288 ملین ڈالر کا پڑا تھا۔ بھارت کے پاس اس وقت 36 رافیل طیارے ہیں۔