UrduPoint:
2025-05-08@14:23:55 GMT

میٹا نے بھارت میں مسلم نیوز پیج تک رسائی روک دی

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

میٹا نے بھارت میں مسلم نیوز پیج تک رسائی روک دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) میٹا نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگا پر حملے کے جواب میں نئی دہلی نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور پاکستان میں میزائیل حملے کیے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ میں میٹا پر عدم اعتماد سے متعلق تاریخی مقدمہ ہے کیا؟

انسٹاگرام اکاونٹ Muslim@ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے مسلم نیوز ذرائع میں سے ایک ہے۔

بھارت میں اس کے فالوورز کی تعداد67 لاکھ ہے۔ اس کے صارفین جب اس کی پوسٹس تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں، توانہیں ایک پیغام موصول ہوتا ہے: "یہ اکاؤنٹ انڈیا میں دستیاب نہیں ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ ہم نے قانونی درخواست پر اس مواد کو محدود کیا ہے۔

(جاری ہے)

"

پاک بھارت کشیدگی: سوشل میڈیا پر میمز کا ’طوفان‘ برپا

اس پابندی کے حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی اداکاروں اور کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کو بھی بھارت میں محدود کر دیا گیا ہے۔

نیوز اکاؤنٹ کے بانی اور چیف ایڈیٹر امیر الخطابہ نے ایک بیان میں کہا: 'مجھے انڈیا سے سینکڑوں پیغامات، ای میلز اور تبصرے موصول ہوئے کہ وہ ہمارے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ اکاونٹ کو میٹا نے بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پربلاک کردیا ہے۔

یہ سنسرشپ ہے۔" میٹا کا تبصرہ کرنے سے انکار

میٹا نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ٹیک کمپنی کے ترجمان نے اے ایف پی کو کمپنی کے ویب پیج کا حوالہ دیا، جہاں حکومتوں کی قانونی درخواستوں کے مطابق 'مقامی قوانین‘ کے خلاف مواد کو محدود کرنے کی پالیسی دی گئی ہے۔

یہ معاملہ سب سے پہلے امریکی ٹیک صحافی ٹیلر لورینز کے پلیٹ فارم 'یوزر میگزین‘ نے رپورٹ کیا۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان دو دہائیوں میں بدترین کشیدگی جاری ہے۔

پہلگام حملہ: بھارتی جوابی کارروائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس

دونوں ممالک نے متنازعہ سرحد پر شدید گولہ باری کی ہے۔ اس جاری تشدد میں مجموعی طور پر سرحد کے دونوں اطراف سے اب تک کم از کم 43 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ اسلام آباد نے کہا کہ بھارتی حملوں اور سرحد پر فائرنگ سے 31 شہری ہلاک ہوئے، جبکہ نئی دہلی نے پاکستانی گولہ باری سے کم از کم 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ نئے حملے اس وقت شروع ہوئے جب نئی دہلی نے اسلام آباد پر کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے میں سیاحوں پر ہونے والے مہلک حملے کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا۔ پاکستان نے اس کی تردید کی ہے۔

پیج کے بانی کا ردعمل

امیر الخطابہ نے بھارتی فالوورز سے معذرت کرتے ہوئے کہا، "جب پلیٹ فارمز اور ممالک میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو پتہ چلتا ہے کہ ہم اقتدار میں بیٹھے لوگوں کا احتساب کرنے کا اپنا کام ٹھیک سے کر رہے ہیں۔

"

انہوں نے مزید کہا، "ہم سچ بتاتے رہیں گے اور انصاف کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔"

انہوں نے میٹا سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اکاؤنٹ کو بحال کیا جائے۔

بھارت نے مبینہ طور پر 'اشتعال انگیز‘ مواد پھیلانے کے الزام میں ایک درجن سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، جن میں پاکستانی نیوز چینلز بھی شامل ہیں۔

حالیہ دنوں میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور کرکٹ کپتان عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک بھی بھارت میں رسائی کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح، پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور عاطف اسلم کے اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں، ساتھ ہی کرکٹرز بابر اعظم، محمد رضوان، شاہد آفریدی اور وسیم اکرم کے اکاؤنٹس بھی بند ہیں۔

جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے آن لائن غلط معلومات کا بھی ایک طوفان کھڑا کر دیا ہے، سوشل میڈیا پر ڈیپ فیک ویڈیوز سے لے کر غلط معلومات تک بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں۔

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت میں تک رسائی میٹا نے کر دیا

پڑھیں:

پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔

چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینیر نائب صدر اور محمد طارق حسن پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر گفتگو
  • پاکستان میں بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی بحال ہونے کی اطلاعات
  • مسلم لیگ ن کےایکس  پیغام پر علی محمد خان کا جواب، بھارت کے خلاف قوم متحد
  • میٹا کا فیس بک میں اسپام پوسٹس کے خاتمے کیلئے بڑی تبدیلی کا اعلان
  • بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے
  • پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے
  • بھارت نے آصفہ بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا
  • آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا