بچے کی شہادت پر خوشی؟ بھارتیوں کو شرم آنی چاہیے، حسن رحیم نے اوقات یاد دلادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن رحیم نے پاکستان میں بھارتی حملے کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
گلوکار حسن رحیم نے حالیہ واقعات کے تناظر میں سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ویڈیو پیغام کے زریعے گفتگو میں کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ ان کے بھارتی فالوورز میں سے ایک بڑی تعداد نے "آپریشن سندور" کا جشن منایا، جو کہ شہری آبادی والے علاقے میں رات کی تاریکی میں کیا گیا ایک حملہ تھا۔ اس حملے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔
https://www.instagram.com/reel/DJYTVvGAcwN/
حسن رحیم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام نے نہ صرف پہلے بھارت میں ہونے والے حملوں میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا، بلکہ حالیہ پہلگام واقع کی بھی مذمت کی اور یہ بھی واضح کیا کہ اس کے پیچھے ہم نہیں، ہم ہو ہی نہیں سکتے اور ہمیں اس کا دُکھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی حرمت سرحدوں سے بالاتر ہے اور کسی بھی بے گناہ کی موت کی خوشی منانا قابلِ افسوس ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کے بڑے بڑے اسٹارز سمیت تقریبا تمام ہی فنکاروں اور عوام کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے بھارتی بزدلانہ حملے کی حمایت کرتے ہوئے جشن منایا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ،گرفتاری کا حکم
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈاپور یا ان کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 2022 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوران علی امین گنڈاپور کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک شخص سے پوچھتے سنے گئے تھے: “بندوقیں کتنی ہیں؟” جس پر دوسرا شخص جواب دیتا ہے: بہت ہیں۔” اس واقعے کے بعد ان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔