رواں سال کے لئے “واک ان چائنا” نامی سرگرمی کا ووہان شہر میں آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
رواں سال کے لئے “واک ان چائنا” نامی سرگرمی کا ووہان شہر میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے ووہان میونسپل حکومت کے ساتھ مل کر چینی اور غیر ملکی میڈیا کی 2025 کی مشترکہ انٹرویو سرگرمی کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس میں چین میں ویتنام اور نیپال کے سفراء اور انڈونیشیا کے سفارت خانے کے نائب سربراہ سمیت پانچ ممالک کے سفارت کاروں ، نیز ویتنام، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، لاؤس، ترکیہ اور دیگر ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے 20 رپورٹرز نے شرکت کی ۔
افتتاحی تقریب میں سی جی ٹی این کے ایگزیکٹو ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف اور سینٹر فار ایشیا اینڈ افریقہ کے ڈائریکٹر آن شیاؤیو نے بتایا کہ 2025 میں “واک ان چائنا” کی پہلی سرگرمی “ووہان کی دریافت ” سے شروع ہوگی، اور ویتنام ٹی وی، ویتنام نیوز ایجنسی، ہنوئی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ، انڈونیشین نیشنل ٹیلی ویژن، لاؤ نیشنل ٹیلی ویژن، لاؤ نیشنل ریڈیو، ترک نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور تھائی نیشنل ٹیلی ویژن پر مشتمل پانچ ممالک کی مین اسٹریم میڈیا ٹیمیں اس سرگرمی میں شریک ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی چائنا میڈیا گروپ نے چین کے 11 صوبوں، خود اختیار علاقوں اور میونسپلٹیز میں “واک ان چائنا” کے نام سے ایک مشترکہ انٹرویو سرگرمی کا اہتمام کیا تھا، جس میں 23 ایشیائی اور افریقی ممالک کے 100 سے زائد میڈیا پروفیشنلز، انٹرنیٹ انفلوئنسرز اور فنکاروں کو چین کے شہروں اور دیہاتوں کا دورہ کرنے اور چین کی جدیدیت کی واضح تصویر دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلپائن چین کے مرکزی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت بند کردے، چینی وزارت دفاع فلپائن چین کے مرکزی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت بند کردے، چینی وزارت دفاع تعطیلات کے دوران مضبوط کھپت چین کی متحرک معیشت کی عکاس ہے ، چینی وزارت خارجہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی 80ویں سالگرہ پرچین روس ثقافتی تبادلے... تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے پرامن رہیں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کریں، چینی میڈیا چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹیم میڈیا پر نشر کیا گیا چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ
حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں سینٹر آف ایکسیلنس نیٹ ورک بھی قائم کیا جائے گا۔سینٹر آف ایکسیلنس اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم کیے جائیں گے جب کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جدت کے لیے انوویشن فنڈ، وینچر فنڈ کے قیام کی بھی تجویز ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آگہی کیلئے نیشنل اے آئی اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔ وزارت تعلیم وتربیت،صوبائی حکومتیں اور نجی تنظیمیں مل کر اے آئی ٹریننگ فراہم کرینگی۔دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں نیشنل ہائی ٹیک انٹرن شپ پروگرام متعارف کرایا جائے گا اور سرکاری ونجی اشتراک سے سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا... کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو... پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرراولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد پی ٹی آئی نے 5اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اسلام آباد... شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئیگی، طلال چوہدریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم