بشری بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کیخلاف درخواستیں واپس
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : سابق خاتون اول بشری بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کے خلاف حکومت نے درخواستیں واپس لے لیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے یہ اپیلیں واپس لیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی کیسوں میں ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
نیو ٹاؤن کے میٹرو بس اسٹیشن جلانے، حساس ادارہ حملہ کیس میں دونوں کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج کے ان فیصلوں کو پراسیکیوٹر نے چیلنج کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیلوں کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی، ہائی کورٹ بینچ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل تھا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر محمد وسیم کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے بطور ہیڈ کوچ مدتِ ملازمت مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ابھی جاری اور اس متعلق اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے پُر عزم ہے اور اس بات کو یقنینی بناتا ہے کہ ٹیم کو بہترین ممکنہ سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ عالمی سطح پر کامیابی کا سلسلہ جاری رہے۔