راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل سدرہ بی بی کیس میں گرفتار رکشہ ڈرائیور خیال محمد کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

عدالت نے گورکن راشد محمود، سیکرٹری قبرستان سیف الرحمان کے جسمانی ریمانڈ استدعا مسترد کردی، گورکن راشد رکشہ ،سیکرٹری قبرستان سیف الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

رکشہ ڈرائیور خیال محمد کو دوبارہ یکم اگست جمعہ کو پیش کرنے کا حکم دیاگیا، سول جج قمر عباس تارڑ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ڈیڈ باڈی لے جانے والا سرخ رنگ کا بڑا لوڈر رکشہ خفیہ پارکنگ سے برآمد کر لیا گیا لوڈر سرخ رکشہ برآمد کر کے باقاعدہ تھانہ کے مال خانے میں جمع، رکشہ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔

عدالت نے سدرہ کی باقاعدہ قبر تیار، قبر پر نام کا کتبہ لگانے ، تفصیلات قبرستان رجسٹر میں شامل کرنے کا حکم دیا اور آئندہ تاریخ یکم اگست کو تمام گرفتار 7 ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن