Juraat:
2025-11-06@23:33:43 GMT

پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا

بھارت نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر ڈرون بھیجے، ڈی جی آئی ایس پی آر
۔۔۔۔۔

افواج پاکستان نے 25 اسرائیلی ساخت کے ہیرون ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیرون ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاک فوج نے 12 شہروں میں 25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ہیرون ڈرون مار گرائے۔ ان شہروں میں گوجرانوالہ، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات شامل ہیں۔

ایک ڈرون کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔لاہور میں بھارت کے چھ ڈرون مار گرائے گئے، راولپنڈی میں تین اور کراچی میں دو بھارتی ڈرون مارگرائے گئے،

اٹک میں بھی دو بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔ اس کے علاوہ چکوال، بہاولپور، میانو، چھور، گوجرانوالا، شاہ کوٹ اور ننکانہ میں بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کو میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کی جانب سے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی گئی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر ڈرون بھیجے۔

انہوں نے ابتدائی طور پر بتایا کہ پاک فوج نے لاہور، گوجرانولا، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی سمیت 12 شہروں میں کئی بھارتی ڈرون مار گرائے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ ایک بھارتی ڈرون پاکستانی فوجی تنصیب سے ٹکرانے میں کامیاب ہوا جس میں پاک فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے اور عسکری سامان کو معمولی نقصان پہنچا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی ڈرون مار بتایا کہ پاک فوج

پڑھیں:

پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ بھارتی فورسز نے ڈرون نما چیز کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین پر روسی ڈرون حملے، 135 خودکش طیارے داغے گئے
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دشمن ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • 6 نومبر، کشمیریوں کی نسل کشی کا سیاہ ترین دن
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنیوالے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • میری ٹائم کانفرنس ایکسپو میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمر’صفرا’ لانچ کردیا گیا
  • پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • میری ٹائم کانفرنس ایکسپو میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمر'صفرا' لانچ کردیا گیا