انڈیا نے شہری علاقوں پر حملہ کیا، ہم بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے فضائی دفاع اور پاکستانی ملٹری سائٹس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ڈرونز کی دراندازی بھارت کا پاکستان پر حملہ ہے، تناؤ کو کم کرنے کیلئے شاید ہی کوئی جگہ رہ گئی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے ساتھ اپنی گفتگو میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا پاکستان اور انڈیا کیلئے بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں سرفہرست ہے، خلیجی ممالک بھی کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں شامل ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے فضائی دفاع کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی ملٹری سائٹس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی ڈرونز کی دراندازی بھارت کا پاکستان پر حملہ ہے، تناؤ کو کم کرنے کیلئے شاید ہی کوئی جگہ رہ گئی ہو، کشیدگی بڑھ گئی ہے، بھارت نے تنازع کو بند گلی میں پہنچا دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ بھارتی ڈرونز وزیر دفاع کہ بھارت پر حملہ نے کہا
پڑھیں:
9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے: رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے سکہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے ثبوت دکھائیں اور سزا دیں، اب سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے، پی ٹی آئی والے خود تو کہہ رہے تھے کہ ثبوت دکھائیں اور سزا دیں۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی والوں کو سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے، ہمیں ایسے کیسز میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی، تب بھی ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے کو تیار تھے، ہم نے تو ہمیشہ مذاکرات کی بات کی مگر پی ٹی آئی والے تیار نہیں ہوتے۔پی ٹی آئی اراکین کی نااہلی اور ضمنی انتخابات کے معاملے پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کا اختیار ہے کہ ٹکٹ کس کو دے، ٹکٹ پر سب سے پہلا حق کارکن کا ہے مگر کسی اور کو بھی ٹکٹ مل سکتا ہے۔