کوئٹہ، پی ایم ایم ایل کیجانب سے پاکستان زندہ باد کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ افواج پاکستان ہمیشہ چوکنا اور کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایم ایم ایل کے رہنماء حافظ محمد ادریس مغل، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، شاکر خان رئیسانی، راز محمد لونی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وطن عزیز کے جانثاروں نے دشمن کو جرأت مندانہ اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔ جس پر افواج پاکستان خراج تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیکر دشمن کو بتا دیا کہ پاکستانی قوم اور فورسز جاگ رہی ہیں۔ افواج پاکستان ہمیشہ چوکنا اور کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بزدل مودی اور ہندوستان اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے اللہ کے شیروں سے کبھی بھی نہیں جیت سکتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان پر حملہ کرنے والے 5 جنگی طیارے اور 25 سے زائد ڈرون تباہ کرکے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے ہیں اور ان کو بتا دیا کہ اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی جارحیت کرنے کی جرأت کی، تو اس کو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے پر اپنی پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ملک کے دفاع کے لئے اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کسی بھی پاک فوج
پڑھیں:
پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام تاریخی اور یادگار انٹرنیشنل اوورسیز کنونشن کا بارسلونا میں انعقاد
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اگست 2025ء) پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام تاریخ ساز اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن کا انعقاد مقامی بڑے ہال میں ہوا ۔ اوورسیز کنونشن میں او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا مہمان خصوصی تھے ۔ اوورسیز کنونشن میں امریکہ ، برطانیہ ، یورپ سے پاکستانی معززین اور اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس کنونشن کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کے درمیان رابطہ، معلومات کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا تھا۔ چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت اور پاکستان سے ان کی محبت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن نہ صرف ایک پلیٹ فارم ہے جہاں اوورسیز پاکستانی اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے حوالے سے بھی ایک مثبت پیغام دینے کا ذریعہ ہے۔(جاری ہے)
سید قمر رضا شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا دفاع پاکستان کی مسلح بہادر افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں کیا اس کی کوئی مثال نہی ملتی ۔