سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر پاکستانی جنگی طیارے ایف 16کو گرانے سے متعلق نشر ہونے والی خبر کو سفید جھوٹ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی جنگی طیارے ایف 16 کو گرانے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا نشر کیا جارہا ہے جس پر سیکیورٹی ذرائع نے ردعمل دیتے ہوئے خبر کو سفید جھوٹ اور جعلی قرار دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے اور ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر مائوف اور کنفیوز کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اورمقبوضہ کشمیرمیں خیالی حملوں کو نئی جارحیت کا جوازبنانا چاہتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری پاکستان اور بھارت کے 125طیاروں کی ایک گھنٹہ طویل لڑائی ہوئی، سی این این بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، سیکورٹی ذرائع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی حملہ، واپڈا چیئرمین کا دورہ، نقصانات کا جائزہ لیا امریکا کی پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر
پڑھیں:
ممبئی ہائیکورٹ نے 14 برس سے قید مسلم شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا
ذرائع کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو مقدمہ چلائے بغیر غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنا غیر آئینی ہے اور یہ آئین ہند کے تحت فراہم کردہ زندگی اور آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں 2011ء کے بمبئی بم دھماکے کے معاملے میں 14 برس سے زائد عرصے سے جیل میں بند 65 سالہ مسلم شخص کفیل احمد کو ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو مقدمہ چلائے بغیر غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنا غیر آئینی ہے اور یہ آئین ہند کے تحت فراہم کردہ زندگی اور آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔ جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس آر آر بھونسالے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جب مقدمہ مکمل ہونے کے آثار بھی نہ ہوں تو کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ایسی طویل قید، آئین کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے جو زندگی اور فوری سماعت کا حق فراہم کرتا ہے، کفیل احمد جو ریاست بہار کے رہائشی ہیں، کو فروری 2011ء میں دلی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں انہیں ممبئی انسداد دہشت گردی کے حوالے کیا گیا تھا۔ ان پر مرکزی ملزم کی مدد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کفیل احمد کے وکیل ایڈووکیٹ مبین سولکر نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو تقریبا 14برس سے حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ ابھی تک مقدمہ کا آغاز بھی نہیں ہوا ہے، یہ انسانیت کی خلاف ورزی ہے۔ کفیل احمد کے اہلخانہ نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گو کہ یہ راحت تاخیر سے ملی ہے، مگر انصاف ہوا ہے، ہمارے بھائی کو بغیر کسی ثبوت کے دہشت گرد قرار دیا گیا اور اس کی زندگی کے چودہ برس بیکار چلے گئے، ہم عدالت کے شکرگزار ہیں کہ بالآخر انصاف دیا گیا۔ یاد رہے کہ 13جولائی 2011ء کو ممبئی کے زاویری بازار، اوپیرا ہاﺅس اور دادر کبوتر خانہ ہونے والے بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔