پاکستانیوں کیلیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع؛ حکومت کی بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا رہی ہے۔ یہ زبان سکھانے کا عمل نمل یونیورسٹی کے ذریعے جاری ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے دریافت کیا کہ کن شعبوں کے افراد بیرون ملک جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟، جس پر سیکرٹری نے بتایا کہ آج کی دنیا صرف اسکلڈ یعنی مہارت رکھنے والے افراد کی ضرورت محسوس کرتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس کے ٹریکٹرز دنیا بھر میں مشہور ہیں اور یورپ میں سیزنل لیبر کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے سیزنل لیبر کی واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سیکرٹری نے کہا کہ سیزنل لیبر کے حوالے سے اٹلی نے پاکستان پر اعتماد کیا ہے اور ہماری لیبر کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ پاکستانیوں کو بیلاروس جانے کی اجازت کب تک ممکن ہوگی؟، جس پر سیکرٹری نے وضاحت کی کہ بیلاروس کے لیے ویب سائٹ کھلی ہوئی ہے اور پاکستانی براہ راست اپلائی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2 ماہ کے اندر بیلاروس کے ساتھ ہمارا ایم او یو (معاہدہ) بھی طے پا جائے گا۔ بیلاروس میں کم از کم تنخواہ 7 ڈالر یومیہ مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانیوں کے لیے ایک بہتر موقع ہو سکتا ہے۔
اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے صحت سہولت پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ سی سی او محمد ارشد نے بتایا کہ 20 کروڑ پاکستانی اس پروگرام کا حصہ ہیں اور اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد نے صحت سہولیات حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے لے کر ایک عام پاکستانی تک سب کے لیے ایک جیسا پیکیج اور سہولت دستیاب ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں نے بتایا کہ کہ بیلاروس انہوں نے
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدہ قوم کیلیے قابل فخر ہے،حافظ طاہر مجید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان جو باہمہ دفاعی معاہدہ ہوا ہے وہ پوری پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر ہے۔ مکہ اور مدینہ کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس معاہدہ کے ذریعے سے یہ عظیم ذمے داری اللہ تعالیٰ نے براہِ راست ہم پاکستانیوں کو عطا فرمائی ہے۔ یہ معاہدہ ملک وقوم کے لیے باعثِ برکت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب ہمارا اسلامی برادر ملک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شروع سے دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ موجودہ پاکستانی حکمرانوں کو اب عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دے ملک کی عوام کو مہنگائی۔غربت اور بیروزگاری سے نجات دلانے کے لئے بھرپور اقدامات کرنا ہونگے بصورتِ دیگر اب عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور عوام کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے۔اس لیے اب حکومت کو سنجیدگی
اختیار کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا چاہیے۔