کراچی: کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
محکمہ موسمیات نے کراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں مشرق سے خشک ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان
پڑھیں:
پنجاب، پختونخوا اور بلوچستان میں گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم 2 روز بعد دوبارہ داخل ہوگا جب کہ اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ایک سے 2 روز بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گرمی کے ستائے عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوش خبری سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم 2 روز بعد دوبارہ داخل ہوگا جب کہ اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ایک سے 2 روز بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے موسم میں خنکی کا احساس رہے گا۔
ہواؤں کے چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی تاہم موسم خشک رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق 2 روز بعد مغربی سمت سے بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جو موسم کو خوشگوار بنا دے گا۔ بادلوں کے اس سسٹم کے باعث پنجاب بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔