پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء پاکستان ، پاک فوج عمران خان زندہ باد اورعمران خان کی رہائی کے مطالبے کے نعرے بھی لگا تے رہے ۔
(جاری ہے)
ہاتھوں میںپاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم تھامے ریلی کے شرکاء کینال روڈ اور مختلف شاہراہوں پر چکرلگاتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکہ ہم سب کے لئے پاکستان سب سے پہلے ہے ، ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے اور یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے گا ، پاکستان کو اس وقت عمران خان کی ضرورت ہے ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت مسترد
بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسے کی اجازت مسترد کردی ہے۔جمعرات کو بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے میں اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنے اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت مسترد کردی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر نہیں دی گئی۔ پی ٹی آئی نے 7 نومبر کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کی سنگین صورت حال کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے، انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اقدامات سخت کردیے ہیں۔