پاکستان کی جانب سے بھارت کے رافیل طیارے گرانے پر چینی فنکاروں کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی جو کہ بھارت، پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک میں وائرل ہوگئی۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈیا کے فرانسیسی ساختہ جنگی جہاز رافیل مار گرائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے بھارتی فضائی حدود میں ہی گرائے گئے تھے، جس کے بعد فرانسیسی ساختہ جنگی جہازوں کے شیئرز بھی گر گئے تھے۔
بھارت کے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جہاں دنیا بھر میں فرانسیسی ٹیکنالوجی سے متعلق سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں، وہیں چینی فنکاروں نے بھی بھارت کے جنگی جہاز گرائے جانے پر مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی۔
چینی فنکاروں کی جانب سے چینی زبان میں بنائی گئی ویڈیو میں چار فنکاروں کو بھارتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
چاروں فنکار چینی زبان میں رونا روتے دکھائی دیتے ہیں کہ بھارت نے مر مر کے پیسے جمع کرکے چند رافیل طیارے خریدے تھے، اس میں سے بھی پاکستان نے طیارے گرا کر اربوں روپے کا نقصان دے ڈالا۔
刚买的飞机,刚买的飞机,被打啦
???????????????? pic.
— 西關小姐姐???????????????? (@LM62710) May 8, 2025
اگرچہ گانے کو چینی زبان میں جاری کیا گیا، تاہم فنکاروں کی فنکاری کی وجہ سے گانے کے بول آسانی سے سمجھ آتے ہیں اور اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی کس طرح پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد غمزدہ ہیں۔
چینی فنکاروں کی ویڈیو نہ صرف چین بلکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے دکھائی دیے۔
یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے فرانسیسی ساختہ بھارت کے جنگی جہاز گرائے۔
پاکستان کے پاس زیادہ تر چینی ساختہ جنگی جہاز اور دفاعی سسٹم ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
@murtazaviewsChinese mocking India’s Rafale loss using the Daler Mehndi tune of Tunak Tunak Tun song.
♬ original sound – Murtaza Ali Shah
Post Views: 2
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب سے چینی فنکاروں رافیل طیارے فنکاروں کی جنگی جہاز بھارت کے کے بعد
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
میامی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مختصر فوجی تصادم میں آٹھ طیارے "عملاً" مار گرائے گئے۔امریکن بزنس فورم میں بدھ کی رات خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "میں نے آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں ختم کیں، جن میں کوسووو اور سربیا، کانگو اور روانڈا، اور پاکستان و بھارت کے درمیان تنازع بھی شامل ہے۔"انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کے بیچ میں تھا کہ اچانک اخبار کے پہلے صفحے پر خبر دیکھی کہ دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر ہیں۔ بتایا گیا کہ سات طیارے مار گرائے گئے اور ایک بری طرح زخمی ہوا، یعنی کل آٹھ طیارے عملاً تباہ ہوئے۔"
وزیرآباد ، میانوالی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات،گرین بس پراجیکٹ کے آغاز پر اظہار تشکر
مزید :