پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے: رمیش سنگھ اروڑا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو عزت و احترام دیا ہے، میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے7 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا جس میں سے 800 پاکستان آئے اور اس پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک نہیں لیکن وہ یہاں سے محبتیں سمیٹ کر جارہے ہیں ۔دوسری جانب دفاعی تجزیہ کار اور سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید نے کہا کہ بھارت نے اتنے ڈرون اپنی فرسٹریشن دور کرنے اور ہماری صلاحتیں جانچنے کیلئے بھیجے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی بڑھی تو پاکستان کی ایککروڑ اقلیت بھارت کے خلاف فرنٹ لائن پر ہوگی اور پاکستان بھارت کی اقلیتوں میں صرف یہ فرق ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو کارروائی ہوتی ہے اس میں ریاست کا ہاتھ ہے جب کہ پاکستان کی ریاست ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے کے خواہشمند
ایک نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو بھا گیا، نوجوان کو انگلینڈ کی شہریت دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو’لاسٹ مین اسٹینڈز‘ ٹورنامنٹ میں نلوا واریئرز اور ڈھاکا اسنائپرز کے درمیان میچ کی ہے۔
نلوا واریئرز کے بولر سپندیپ سنگھ کا بولنگ انداز اس قدر مختلف اور مشکل ہے کہ بلے باز کے لیے آخر تک سمجھ پانا مشکل ہوتا ہے۔
Does Supandeep Singh of Nalwa Warriors have the BEST ACTION in Last Man Stands? Try describe it in three words or less! ???? #cricket #lastmanstandst20cricket #t20cricket #startlocalgoglobal pic.twitter.com/LU8gYjPevK
— Last Man Stands (@LastManStands) November 4, 2025سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساب انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سپندیپ سنگھ کو انگلش پاسپورٹ دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
Surely we can get him an English passport .. https://t.co/UIvBFBCbtS
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) November 5, 2025