رواں ہفتے 9اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
رواں ہفتے 9اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0 اعشاریہ24فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے بھی 0اعشاریہ80فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 8مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 17اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 25کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے جبکہ 9اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔دوران ہفتہ ٹماٹر 8اعشاریہ81فیصد، لہسن 5اعشاریہ05فیصد، آلو 3اعشاریہ33فیصد، پیاز 2اعشاریہ08فیصد، ایل پی جی 1 اعشاریہ66فیصد، کیلا 0اعشاریہ93فیصد، پیٹرول 0اعشاریہ83فیصد، ڈیزل 0اعشاریہ78فیصد، آٹا 0 اعشاریہ 76فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0اعشاریہ46فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0اعشاریہ33فیصد کمی ہوئی۔
اس کے برعکس، چکن کی قیمت میں 10اعشاریہ20فیصد، انڈے میں 7اعشاریہ36فیصد، چینی میں 1اعشاریہ93فیصد، بیف میں 1اعشاریہ50فیصد، دال ماش میں 0اعشاریہ31فیصد، پکی بیف میں 0اعشاریہ20فیصد، مٹن میں 0اعشاریہ15فیصد اور گڑ میں 0اعشاریہ11فیصد اضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0اعشاریہ10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 17733روپے سے لیکر 22888روپے، 22889روپے سے لیکر 29517روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے طبقوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0اعشاریہ18فیصد، 0 اعشاریہ20فیصد، 0اعشاریہ26 فیصد اور 0اعشاریہ26 فیصد اضافہ ہوا۔صارفین کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر... پاک بھارت کشیدگی ،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے شاہ چارلس اور ملکہ کامیلا کی میزبانی میں بکنگھم پیلس میں سیزن کی پہلی رائل گارڈن پارٹی، برٹش پاکستانی شخصیت سید سجاد حیدر کاظمی... آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم مہارت یا ٹیکنالوجی کا کمال:پاک فوج کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان میں رواں سال کا 27واں پولیو کیس رپورٹ
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025ء کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی، جس کے دوران ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے۔ نیشنل ای او سی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین، کمیونٹی، اساتذہ، علما کرام اور میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔