جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوشر نے پاکستان سےاپنی محبت کا اظہار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور:
جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوشر نے ایک بار پھر پاکستان سےاپنی محبت کا اظہار کردیا۔
حال میں ویزدان ہاکی کلب کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے والے اسٹیفن بلوشر نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اسٹفین بلوشر نے اس دورے کے دوران نیشنل ہاکی اسٹڈیم لاہور میں کھڑے ہہوکر ایک خصوصی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور لانگ لیو پاکستان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔
بھارتی حارجیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد اسٹیفن بلوشرپہلے غیرملکی ہاکی کھلاڑی لیجنڈ ہیں، جنہوں نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلوشر نے
پڑھیں:
’ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں‘، قومی کرکٹرز کی پاک آرمی سے اظہارِ یکجہتی
سٹی 42 : بھارتی جارحیت پر قومی کرکٹرز کی جانب سے پاک آرمی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف بیانات سامنے آئے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ہمارا فخر ہے، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
فخر زمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاک آرمی سے ہمیں پیار ہے ۔