بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی جگہ سے اجمل جامی کو کیا ملا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن اجمل جامی کو بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی مسجد کے قریب مکمل طور پر تباہ رہائشی عمارت کے ملبے سے بچے کا کھیلونا مل گیا۔ ایکس پیغام میں اجمل جامی نے بتا یا کہ میں بھارت کی نام نہاد 'دہشتگردی کے خلاف جنگ' کے ثبوت کی تلاش میں نکلا تھا لیکن یہاں نہ کوئی آتنک ملا، نہ کوئی ہتھیار۔ صرف معصومیت تھی جو ایک میزائل حملے میں مٹی تلے دفن ہو چکی تھی۔اس افسوسناک واقعے نے بھارت کے فاشزم اور بے بنیاد حملوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے، جہاں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ہماری لڑائی مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، بھارت کے عوام سے نہیں: گورنر سندھ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔