نیٹ فلیکس میں 10 سال بعد بڑی تبدیلیاں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے اپنے ہوم پیج میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔
کمپنی نے 2013ء کے بعد پہلی بار صارفین کےلیے نئی ترتیب، ڈیزائن اور فیچرز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیٹ فلیکس کا نیا ٹی وی ہوم پیج اب ایپل ٹی وی کی طرح مین مینو کو بائیں جانب سے ہٹا کر درمیان میں لے آئے گا۔ رپورٹس کے مطابق مواد کی تفصیلات کو مختصر کیا جائے گا اور سفارشات کو ناظرین کے دیکھنے کے وقت اور براؤزنگ کی بنیاد پر حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ نئے مینو میں اب فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ لائیو ایونٹس اور گیمنگ مواد کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔
نیٹ فلیکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی موبائل ایپ پراے آئی سے چلنے والی سرچ اور ویڈیو فیڈ کے فیچرز کا تجربہ بھی کرے گا، جس سے صارفین عام گفتگو کی زبان میں مواد تلاش کر سکیں گے۔ ٹک ٹاک ورٹیکل ویڈیو فیڈ کی طرز پر مختصر کلپس پر مبنی ویڈیوز کی ایک اسکرول ایبل فیڈ متعارف کروائی جائے گی، جس کے ذریعے صارفین نئی فلمیں یا شوز دریافت کر سکیں گے،یہ فیچرز ابھی صرف مخصوص صارفین کے لیے آزمائشی طور پر دستیاب ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت کا صارفین کے 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم،کون کونسے ؟ جانیں
بھارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بین الاقوامی خبر رساں اداروں سمیت نامور صارفین کے آٹھ ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی حکومت نے آٹھ ہزار اکاؤنٹ بلاک نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانوں اور کمپنی کے مقامی ملازمین کی گرفتاریوں کی دھمکی دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق صرف بھارت میں ان اکاؤنٹس کو بند کریں گے، اکاؤنٹس کی بندش کے بھارتی مطالبے سے متفق نہیں ہیں، قانونی چارہ جوئی کے راستے دیکھ رہے ہیں۔