پاکستان بھارت کو کب اور کیسے جواب دے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور دونوں ممالک ایک ممکنہ تصادم کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ پاکستانی فوج کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر جواب دے گی، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ایسا جواب دینا چاہتا ہے جس سے بھارت کو نقصان ہو مگر کشیدگی مکمل جنگ کی سطح تک نہ پہنچے۔
الجزیرہ کے مطابق یونیورسٹی آف البینی کے اسسٹنٹ پروفیسر کرسٹوفر کلاری نے کہا کہ جنگ ابھی دور ہے، لیکن ہم اس کے کہیں قریب تر آ چکے ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا ممکنہ طور پر اگلا قدم ہو سکتا ہے۔ کلاری نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ریڈار سسٹمز پر ڈرون حملے اور پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملوں کی اطلاعات اس کشیدگی کا ثبوت ہیں۔ان کے بقول اگلے 24 گھنٹوں میں مزید حملوں کا خدشہ ہے اور جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
بھارت کی ایک اور بڑی شکست ، آئی ایم ایف نے دوسری قسط کی منظوری دے دی
نیو لائنز انسٹیٹیوٹ واشنگٹن کے سینئر ڈائریکٹر کامران بخاری نے بھی اس صورتحال کو 2019 کے مقابلے میں زیادہ خطرناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک "کشیدگی کا ایسا چکر جو مسلسل شدت اختیار کرتا جائے" میں پھنس چکا ہے، جہاں پاکستان کے کسی بھی اقدام کے جواب میں بھارت اپنی شدت بڑھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی یہ پالیسی کہ وہ جواب اپنے وقت پر دے گی، اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ایسی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں جس سے کشیدگی کو مکمل جنگ میں تبدیل ہونے سے روکا جا سکے۔ تاہم اس کا انحصار پاکستان کی صلاحیتوں اور عملی مجبوریوں پر ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ابھی تک براہ راست بات چیت نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اعلان کردیا
عالمی مشاورتی ادارے کنٹرول رسکس سے وابستہ عرسلہ جاوید کے مطابق پاکستانی فوج پر عوامی اور سیاسی دباؤ ہے کہ وہ ایک مضبوط اور ٹھوس جواب دے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی اثاثوں پر درست نشانے والے حملے متوقع ہیں، جن کا مقصد شہری جانی نقصان سے گریز کرتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دینا ہو گا۔ ان کے مطابق ایسے حملے کشیدگی کو محدود رکھتے ہوئے مؤثر جواب کا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی جانب سے بھارت کو کے مطابق
پڑھیں:
ویمنز ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز جیت لی
آسٹریلیا ویمنز نے بھارتی ویمنز ٹیم کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 43 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 48 ویں اوور میں 412 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیٹھ مونی 138 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جورجیا وول 81، ایلیس پیری 68، ایشلی گارڈنر 39، کپتان ایلیسا ہیلی 30، جورجیا ویئرہیم 16، ٹاہلیا مک گرا 14، ایلانا کنگ 12 جبکہ گریس ہیرس اور ایلانا کنگ 1، 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔
میگن شوٹ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
بھارت کی جانب سے ارندھتی ریڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی شرما اور رینوکا شرما نے 2، 2 جبکہ سنیہ رانا اور کرانتی گوڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 47 اوور میں 369 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے سمریتی مندھانا 125 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ دیپتی شرما 72، کپتان ہرمن پریت کور 52، سنیہ رانا 35، رادھا یادو 18، ہارلین دیول 11، پراتیکا راول 10، ارندھتی ریڈی 10 رچا گھوش 6 اور رینوکا سنگھ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
کرانتی گوڈ 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے کم گراتھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شوٹ نے 2 جبکہ جورجیا ویئرہم، ٹاہلیا مک گرا، گریس ہیرس اور ایشلی گارڈنر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے اس میچ میں مجموعی طور پر 781 رنز اسکور کیے گئے جس کے بعد یہ خواتین ایک روزہ میچز کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا میچ بن گیا۔