پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے کیساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا؛ مفتی اعظم عمان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مسقط(نیوز ڈیسک)عمان کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق عمان کے مفتی اعظم نے بھارت کے حملوں میں ایک مسجد کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مفتیٔ اعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ایمان، عزم اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے پر برادر اسلامی ملک کو سلامِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا اور اللہ کا شکر ہے کامیاب بھی ہوا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے گھروں، وہاں عبادت کرنے والوں، اور تمام بے گناہ لوگوں پر ہر طرح کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مفتی اعظم نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ثابت قدمی عطا فرمائے اور ظالموں کو مغلوب کرے۔
عمان کے مفتی اعظم نے پوری امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں اور ہر طرح کی دشمنی کا مل کر سامنا کرے۔
مفتی اعظم نے اس کامل یقین کا بھی اظہار کیا کہ اللہ ہمارا مددگار اور ہمیں کامیابی دینے والا ہے۔
عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے سورہ روم کی آیت 47 کا حصہ بھی بیان کیا جس کا ترجمہ ہے کہ اور مؤمنوں کی مدد ہم پر لازم ہے۔
مزیدپڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمان کے مفتی اعظم مفتی اعظم نے
پڑھیں:
عمان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان کی پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل
دبئی(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید شکار ہوئے تھے۔ تاہم اب بھارتی کپتان کی ایک پاکستانی نژاد عمان کے کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارت اور عمان کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمان کے اوپننگ بلے باز عامر کلیم نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ عامر کلیم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ بعد ازاں عمان منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے بھارتی ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا تھا اگرچہ عمان یہ میچ 21 رنز سے ہار گیا تھا۔
میچ کے بعد جب رسمی کارروائیاں مکمل ہو چکیں، تو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے عامر کلیم کو نہ صرف سراہا بلکہ انہیں گلے بھی لگایا جس کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے۔ یاد رہے کہ یہ بھارتی کپتان ہیں جنہوں نے کچھ روز قبل پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔
تصاویر اور ویڈیوز میں عامر کلیم کو سوریا کمار کے ساتھ گرمجوشی سے گلے ملتے دیکھا گیا ہے۔ اس منظر نے شائقین کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا۔
Surya Kumar Yadav shared a big hug with Amir Kaleem from Karachi. Amir is Pakistani and plays for Oman ???????????????????? pic.twitter.com/D0aHRmERX1
— Farid Khan (@_FaridKhan) September 19, 2025
بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد بھارتی کپتان نے عمانی ٹیم کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا۔
تاہم بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوریا کمار کے پاکستانی نژاد عمان کے کھلاڑی کو گلے لگانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 کے 12 ویں میچ میں بھارت نے عمان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر گروپ اے میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی۔
ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی تھی۔
آج ایشیا کپ میں بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ کل پاکستان اور بھارت دوسری بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
Post Views: 5