پاک فوج نے دشمن کے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ
گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع
پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ۔ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔پاک فوج کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں ڈرونز گرائے گئے جن میں وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ، راولپنڈی، لاہور، اٹک اور کراچی سمیت دیگر شامل ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر بتایا تھا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز گرادیا۔اس ڈرون کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے گرائے جانے والے ڈرونز کی تعداد 30ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے جن میں سے بیشتر کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی فورسز نے تباہ کردیا۔ قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارت کے ڈرون حملوں سے تین سویلین شہری شہید جبکہ لاہور میں چار فوجی افسران زخمی اور دفاعی تنصیب کو معمولی نقصان ہوا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تباہ کر دیے کی جانب سے
پڑھیں:
حماس نے 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی ‘الوداعی تصاویر’ جاری کردیں
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز اپنے پاس موجود 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی ‘الوداعی تصاویر’ جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر بھرپور حملے اور قبضے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے آن لائن شائع کی گئی اس مشترکہ تصویر میں تمام زندہ اور ہلاک قیدیوں کے چہرے دکھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل حماس جنگ: امریکی عوام کا اسرائیل سے فاصلہ، فلسطینی ریاست کی حمایت بڑھنے لگی
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائی سے قیدیوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں اور متعدد قیدی پہلے ہی اسرائیلی حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔ گروپ کے مطابق قیدی غزہ سٹی کے مختلف محلوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، ’نتن یاہو کے انکار اور زمیر کی پسپائی کی وجہ سے، غزہ سٹی میں فوجی کارروائی کے آغاز پر یہ الوداعی تصویر جاری کی گئی۔‘ اس بیان کا مقصد اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے کسی بھی معاہدے کو مسترد کرنے اور اسرائیلی فوجی سربراہ ایال زمیر کی قیادت میں جاری وسیع حملوں کی نشاندہی کرنا تھا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اب بھی تقریباً 20 قیدی زندہ حالت میں غزہ میں موجود ہیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تعداد 20 سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ دونوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام زندہ اور مردہ قیدیوں کو واپس لائیں گے اور حماس کو تباہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا نے غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو کر دی، پاکستان اور حماس کا شدید ردعمل
حماس کی جانب سے یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب ہفتے کی شب تل ابیب اور دیگر شہروں میں لاکھوں اسرائیلی شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کر رہے تھے تاکہ حکومت کے خلاف احتجاج کر سکیں اور فوری معاہدے کے ذریعے تمام قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر سکیں۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 65 ہزار 208 فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ 66 ہزار 271 زخمی ہو چکے ہیں۔ 18 مارچ کو جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 12 ہزار 653 افراد مارے گئے اور 54 ہزار 230 زخمی ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل جنگ حماس فلسطین یرغمالی