پاک بھارت جنگ، چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے مطابق خطےکی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص شروع کرنے کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔چین نے زور دیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سےگریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔
پاکستان نے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا، پائلٹ گرفتار ، چینی میڈیا کا بڑا دعویٰ
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارت نے نقصانات کا اعتراف کرلیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی جانب
پڑھیں:
پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام ایک ایسے نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے جو برصغیر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ضمانت دیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو ختم یا معطل کرنا نہ صرف خطے کے ماحولیاتی توازن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی برادری کے اعتماد کو بھی کمزور کرتا ہے، جو بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت پر یقین رکھتی ہے۔
سفیر عاصم افتخار نے یاد دلایا کہ 2025 میں قائم کردہ عالمی ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت اور تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار
انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد معاہدے پر مکمل عملدرآمد بحال کرے اور قائم شدہ چینلز کے ذریعے تنازعات کے حل کی راہ اختیار کرے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ علاقائی امن اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مثال رہا ہے، جس نے دہائیوں تک سیاسی کشیدگی کے باوجود تعاون کا راستہ کھلا رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی لاکھوں لوگوں کو آبی عدم تحفظ اور ماحولیاتی خطرات سے دوچار کر سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب جنوبی ایشیا پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب بھارت سندھ طاس معاہدے کی معطلی عاصم افتخار