وزیر اعظم شہباز شریف کاامیر جماعت اسلامی ٹیلیفونک رابطہ، ہندوستان کو ٹھوس جواب دینے پر مبارک باد
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
حسن علی: وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے حافظ نعیم الرحمان کو ہندوستان کے حملے بارے بتایا۔
وزیراعظم نے بھارت کو دیے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہندوستان کو ٹھوس جواب دینے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شہباز شریف کا ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ،موجودہ کشیدہ صورتحال بارےآگاہ کیا
راؤدلشاد :وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ ، وزیراعظم نےسیاسی رہنماؤں کوموجودہ کشیدہ صورتحال بارےآگاہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موجودہ کشیدہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے کیے گئے حملوں کے تناظر میں ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، بی این پی کے خالد حسین مگسی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین سے رابطہ کیا۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
وزیراعظم نے سیاسی قائدین کو بھارت کی طرف سے نورخان ایئربیس اور دیگر مقامات پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم پاک افواج نے بروقت اور بھرپور جواب دے کر دشمن کو مؤثر پیغام دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا: "الحمدللہ، آج ہماری بہادر افواج نے طاقتور اور منہ توڑ جواب دے کر بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیا ہے۔ ہمیں اپنی افواج کی جرات، صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کے باوجود صبر و تحمل سے کام لیا۔"
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
سیاسی رہنماؤں نے پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی حکمت، حوصلے اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور وزیراعظم کو مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور قومی یکجہتی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نے قومی سیاسی قیادت کے اتحاد و اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "یہ یکجہتی دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پوری قوم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ایک صف میں کھڑی ہے۔"
ڈی جی سوشل ویلفیئر کی عمارت کی تاریخی حیثیت محفوظ , فیض احمد فیض گیلری بنانے کافیصلہ
Ansa Awais Content Writer