وزیراعظم کا حافظ نعیم کو فون، بھارت پر جوابی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور:
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کرکے بھارت کو دیے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہندوستان کو ٹھوس جواب دینے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دی جائے، دنیا کو صورت حال اور اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے، تمام اختلافات ختم پوری قوم یک جان ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہ کہ جماعت اسلامی حکومت اور فوج کی پشت پر ہے اور پوری قوم جذبے سے سرشار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔