بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلیٰ اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلیٰ اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ملٹری تنصیبات پر تباہی کا سماں ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک اعلیٰ بھارتی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے، جس کی تصدیق بھارت نے خود کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں کی گئی پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی افسر راج کمار تھاپہ اپنی رہائش گاہ پر لگنے والے گولے سے ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، راج کمار تھاپہ جو راجوڑی کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (ADDC) تھا، گولہ باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ راج کمار کا گھر صبح 5:30 بجے کے قریب نشانہ بنا۔
اس واقعے کے بعد بھارتی سیاسی قیادت نے ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’راجوڑی سے تباہ کن خبر موصول ہوئی ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن سروسز کے ایک محنتی افسر کو کھو دیا ہے۔ صرف کل ہی وہ ضلع میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے اور اس آن لائن میٹنگ میں بھی شریک ہوئے تھے جس کی صدارت میں نے کی تھی۔ آج اس افسر کی رہائش گاہ اس پاکستانی گولہ باری کا نشانہ بنی جس میں راجوڑی شہر کو ہدف بنایا گیا اور ہمارے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر شری راج کمار تھاپا جاں بحق ہو گئے۔ میں اس ہولناک جانی نقصان پر اپنے صدمے اور دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں رکھتا۔ اللہ اُن کی روح کو سکون دے۔‘
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سب بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کا نتیجہ ہے، جس پر پاکستان نے دفاعی حکمت عملی کے تحت جواب دیا۔
اس کے علاوہ عرب میڈیا نے بھارتی حکام کے حوالے سے پاکستانی جوابی کارروائی میں 22 ہلاکتوں کی تصدیق بھی کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خان کو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ منسوخ، ضمانت منظور علیمہ خان کو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ منسوخ، ضمانت منظور پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے بھارت کا رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا،وزیردفاع ’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوابی کارروائی کی تصدیق
پڑھیں:
بھارت کی ہٹ دھرمی نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، حریت کانفرنس
حریت ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو نظرانداز کرنے کا اب کوئی آپشن نہیں ہے، بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا ہے اور انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بھارتی تسلط اور ہٹ دھرمی نے کشمیر کو ایک جوہری فلیش پوائنٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور کوئی بھی غلطی علاقائی تباہی کو جنم دے سکتی ہے۔ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی آواز دبانے، خطے میں خوف و ہراس پھیلانے، پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر پر حملے کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے اور اپنے زرخریدجانبدار گودی میڈیا اور سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نئی دلی میں وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے ذریعے جعلی بیانیے کے ذریعے دنیا کو گمراہ کر رہی ہے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو نظرانداز کرنا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حل طلب تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے اور اقوام متحدہ کو اس تنازعہ کے پر امن حل کیلئے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کے بھارتی حکمرانوں کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں بلکہ اگست 2019ء کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں ہونیوالی تباہی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور گھروں پر چھاپے، تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حریت قیادت، نوجوان اور خواتین سمیت ہزاروں کشمیری بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جنگ جیسی صورتحال اور بھارت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کا نوٹس لے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔