سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل بابر ظہیر سدھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نواز شریف نے کہا

پڑھیں:

نواز شریف سے خواجہ آصف کی اہم ملاقات

وزیر دفاع نے ملاقات کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صدر مسلم لیگ نون سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے۔ خواجہ آصف نے ملاقات کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم بعد میں انہوں نے تردید کردی۔ یہ چہ مگوئیاں اس وقت سامنے آئیں جب وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں، یہ مگرمچھ ہیں جو اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی گزارتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں اور پھر چولیں مارتے ہیں، یہ بیوروکریسی پاک سرزمین کو پلید کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف سے خواجہ آصف کی اہم ملاقات
  • غزہ کے نہتے شہریوں کیلئے اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہازروانہ کیے جا چکے ہیں:عطاء اللہ تارڑ
  • وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، عطاتارڑ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کی منظوری کی شدید مذمت
  • نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات
  • برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند، معیشت درست سمت میں گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے چین روانہ ہوں گے
  • حکومت کاعمران خان کی سزامیں نرمی کاعندیہ ،سابق وزیراعظم کوکیاکرناہوگا
  • سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز انتقال کر گئے