پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق: امریکی صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت امریکا کی ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے مکمل اور فوری سیز فائر پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے فوری سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا یاد رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں پر حملے کیے تھے جن کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے متعدد ائیر بیسز، جنگی طیارے اور سائبر نظام کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بجلی کا نظام مفلوج ہوگیا جبکہ بھارتی ملٹری سیٹلائٹ بھی غیر فعال کردیا گیا وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب دفاعی کارروائی پر افواج پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا عالمی مبصرین کے مطابق یہ سیز فائر ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بھارت اور پاکستان مکمل اور فوری جنگ بندی پر مان گئے، ٹرمپ کا اعلان
بھارت اور پاکستان مکمل اور فوری جنگ بندی پر مان گئے، ٹرمپ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا گیا ہےکہ بھارت اور پاکستان سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارت ”بیک فٹ ”پر،جلد سیز فائر کا اعلان متوقع جے ڈی وینس کی بھارت میں موجودگی: حملے سے پہلے کوئی وعدہ ہوا جس سے بھارت کو حوصلہ ملا؟ چینی تجزیہ نگار کا سوال پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید بچوں کے نام بھارت پاکستان کے ساتھ تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا ،سفارتی و عسکری حکام کی بریفنگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم