پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں۔پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج نے بھارت کی مزید چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ کو مکمل تباہ کر دیا۔ایل او سی پر بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔